جسٹس قاضی فائز آج چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد – جسٹس قاضی فائز عیسا آج اتوار کو پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جب کہ جسٹس عمر عطا بندیال  ہفتہ کوسبکدوش ہو گئے۔ فروری 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس بندیال کی مدت ملازمت تقریباً 20 ماہ تک جاری رہی۔

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسا آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی ایک پروقار تقریب میں ان سے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے علاوہ دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر چار ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور ججز کی بھی شرکت متوقع ہے۔

تقریب حلف برداری کے بعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز صدر عارف علوی کے ہمراہ مہمانوں سے مصافحہ کریں گے۔ ہفتہ کو سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ایک سال سات ماہ کی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos