عدالت نے پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

[post-views]
[post-views]

لاہور: مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو غیر قانونی تقرریوں سے متعلق دو مقدمات میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے تمام فریقین کے حتمی دلائل کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ گزشتہ روز سنایا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ایف آئی آر کے مطابق پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے عہدوں پر 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا۔ ایک روزہ عبوری ریمانڈ مکمل ہونے پر پی ٹی آئی صدر کو پنجاب کے اینٹی کرپشن کے حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ اینٹی کرپشن کے پراسکیوٹر نے عدالت سے پی ٹی آئی رہنما کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos