متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کا عملہ ایف آئی اےاور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ کو سیل کرنے پہنچا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے آپریشن کی قیادت کی۔ آصف خان نے کہا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق نے لال حویلی کی سات ایکڑ زمین پر ’غیر قانونی‘ قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی ای ٹی پی بی کی جائیداد ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
دریں اثناء شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل 26 جنوری کو یہ اطلاع ملی تھی کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو 24 گھنٹوں کے اندر خالی کرانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
لال حویلی تقسیم سے قبل ایک ہندو خاتون سے تعلق رکھتی تھی اور 1980 میں پارلیمانی سیاست میں آنے کے بعد شیخ رشید کے سیاسی دفتر میں تبدیل ہو گئی تھی۔









