ضلع خیبر میں ’انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ میں 3 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

[post-views]
[post-views]

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، 25/26 ستمبر کی رات، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کمانڈر کفایت، جسے تور عدنان بھی کہا جاتا ہے، سمیت تین دہشت گرد مارے گئے، جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos