نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے جمعہ کو ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ریچن رویندرا اور کین ولیم سن  کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسانی سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 345 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف6.2 اوورز قبل حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 94 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 80 رنز بنائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos