میٹا کی جانب سے لانچ کیا جانے والا سماجی رابطے کا پلیٹ فارم تھریڈز ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد صارفین اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ختم کر سکیں گے۔
جولائی میں متعارف کیے جانے والے تھریڈز نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور چند ہی دنوں میں 10 کروڑ اکاؤنٹس کا ہندسہ چھوتے ہوئے چیٹ جی ٹی پی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
انسٹاگرام سے جڑے ہونے کی وجہ سے تھریڈز کو یہ سہولت حاصل تھی کہ وہ صارفین جن کے پاس انسٹاگرام کا اکاؤنٹ تھا وہ ایک کلک سے اس سروس پر اکاؤنٹ بنا سکتے تھے۔
انسٹاگرام کے ساتھ جڑے ہونے کی وجہ سے صارفین کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ جس کے متعلق میٹاکا خیال ہے کہ سال کے آخر تک اس چیز میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
رپورٹس کے مطابق تھریڈز کی ٹیم پُر امید ہے کہ دسمبر تک علیحدہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا۔ لیکن اس وقت صارفین کے پاس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر غیر فعال کرنے، سیٹنگ پرائیویٹ کرنے یا اکاؤنٹ کو ختم کرنے کے لیے انسٹا اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے ہیں آپشن موجود ہیں۔
دوسری جانب تجزیاتی ادارے کی پیش گوئی کے مطابق اس سال کے آخر تک تھریڈز کی فعال امریکی صارفین کی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ رہے گی جبکہ حریف پلیٹ فارم ایکس پر 5 کروڑ 61 لاکھ امریکی صارفین فعال ہوں گے۔