اسلام آباد – نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے ہنر مند کارکنوں کے لیے بیرون ملک ملازمت کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام بین الاقوامی جاب مارکیٹ سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
وزیراعظم نے انسانی سرمائے کو ملک کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے جنگی بنیادوں پر جدید دور کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے تمام مراکز کو بحال کیا جائے۔









