اسلام آباد – نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ٹیرف میں 1.7141 روپے فی یونٹ کے ایک اور اضافے کی اجازت دی ہے، جس سے صارفین پر اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں 31 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں اگست 2023 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف میں 1.8290 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم مختلف ایڈجسٹمنٹ کرنے کے بعد نیپرا کی طرف سے جاری کردہ ایک فیصلے میں 1.7141 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
یہ اضافہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔









