احمد آباد – بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیون کونوے اور راچن رویندرا نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلینڈنے مقررہ پچاس اوورز میں پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا ئے۔ جواب میں 283 رنز کے تعاقب میں، نیوزی لینڈ نے آرام سے 82 گیندیں قبل میچ جیت لیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ڈیون کونوے نے 121 گیندوں پر19 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 152 رنز بنا ئے اورنیوزی لینڈ کے لیے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ رویندرا نے صرف 96 گیندوں میں 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن واحد وکٹ لینے والے کھلاڑی تھے۔









