کرکٹ ورلڈ کپ 2023 پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

حیدرآباد – پاکستان نےبھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدر لینڈ کو 81 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔  پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوور میں 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا۔پاکستان نے پہلی تین وکٹیں  فخر زمان (12)، امام الحق (15) اور بابر اعظم (5)محض 9.1 اوورز میں صرف 38 رنز پر کھو دیں۔ تاہم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور نوجوان ٹیلنٹ سعود شکیل نے پاکستانی بیٹنگ کو سہارا دیا۔ سعود شکیل نے 52 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگزکھیلی، سعود شکیل کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔محمد رضوان نے 75 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت کی۔ سعود شکیل 29 ویں اوور میں جبکہ محمد رضوان 32 اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد پاکستان کی اننگز ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گئی۔32 ویں ہی اوور میں محمد افتخار 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 188 رنز پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

آل راؤنڈرز شاداب خان اور محمد نواز نے ساتویں وکٹ کی اہم شراکت داری کرتے ہوئے مجموعی اسکور میں 64 رنز کا اضافہ کیا۔ شاداب 44 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 34 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔، محمد نواز 43 گیندوں پر 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

جواب میں نیدر لینڈنے اپنی اننگزکا آغاز اچھا کیا۔تاہم، نیدر لینڈ کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اوربالآخر 205 رنز پرپوری ٹیم  آؤٹ ہوگئی۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر وکرمجیت سنگھ اور آل راؤنڈر باس ڈی لیڈ نے بالترتیب 52 اور 67 رنز بنائے کی شاندار اننگز کھیلیں۔ حارث رؤف نےتین، حسن علی نے دو، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد نواز اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو  حیدر آباد میں کھیلے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos