ہانگزو: چین کے شہر ہانگزو میں جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان شاہین کو چار وکٹوں سے شکست دے کر جاری ایشین گیمز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان شاہین نے پہلے کھیلتے ہوئے 116 رنزبنائے۔ جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ افغان کپتان گلبدین نائب نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 26 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے جبکہ نور علی زدران نے 33 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور عثمان قادر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورز میں 115 رنز بنائے۔ افغانستان کے فرید احمد تین اوورز میں 15 رنز دے 3 کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی جانب سے عمیر یوسف نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے۔
اس جیت کے ساتھ ہی افغانستان نے ہندوستان کے خلاف فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے ۔دوسری جانب پاکستان اب کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کی کوشش میں بنگلہ دیش کا سامنا کرے گا۔









