اسلام آباد پولیس نے عوام کی حفاظت کے لیے ایپ لانچ کر دی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد پولیس نے ایک ایپ لانچ کی ہے جس کا مقصد عوام کی حفاظت کو بڑھانا اور جرائم کو کنٹرول کرنا ہے۔

وزیر داخلہ سرفراز اکبر کی ہدایات کے بعدآئی سی ٹی 15 ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد دارالحکومت میں عام لوگوں کو جرائم کے خلاف جنگ میں فعال طور پر حصہ لینے اور اپنی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

آئی سی ٹی -15 ایپ اب گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے، جو کہ اسلام آباد کے رہائشی ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کے ذریعے شہری غیر قانونی سرگرمیاں، واقعات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شکایات، غیر قانونی رہائشیوں کی موجودگی، یا کسی بھی مشکوک مجرمانہ سرگرمی سمیت وسیع پیمانے پر خدشات کی اطلاع کر سکتے ہیں ۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

جیسے ہی ایپ کے ذریعے معلومات جمع کرائی جائیں گی، پولیس کم سے کم وقت میں فوری ردعمل دے گی۔

اسلام آباد پولیس کے سربراہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے بھی اس ایپ کے بارے میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پولیس کے موثر اقدامات کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos