پاک-کمبوڈیا کوالیفائر: چیئرمین ہارون ملک نےمیچ کو مزید اہم بنانے پر شائقین کی تعریف کی

[post-views]
[post-views]

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فٹ بال کے شائقین  کے غیرمعمولی جوش و خروش کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ  شائقین نے پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان تاریخی فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میچ کو واقعی ایک شاندار میچ بنا دیا۔

اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں ملک بھر سے 13,000 سے زیادہ شائقین  میچ دیکھنے کے لیے  جمع ہوئے۔ میچ کے ہر لمحے کو ان شائقین نے پسند کیا، اور دونوں ٹیموں کو دل و جان سے سپورٹ کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ہارون ملک، پاکستانی فٹ بال شائقین کے جذبے سے دل کی گہرائیوں سے متاثر ہوئے، تبصرہ کرتے ہوئے کہا، پاکستان بمقابلہ کمبوڈیا کوالیفائر میچ کے دوران ماحول ایسا محسوس ہوا جیسے مقامی شائقین اپنے ہوم ٹرف پر فیفا ورلڈ کپ کے مقابلے کا مزہ لے رہے ہیں۔ ان کے حوصلے بلند ہو رہے تھے، اور فٹ بال کے کھیل سے ان کی بے مثال محبت اور لگن نے ان تاریخی لمحات کو مزید غیر معمولی بنا دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos