بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سےشکست دے دی

[post-views]
[post-views]

پونے: ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری، شب من گل کی نصف سنچری کی مدد سے ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف سات وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ 

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 82 گیندوں پر 66 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔ 

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے دو دو جبکہ کلدیپ یادیو اور شاردول ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

بھارت نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا ہوا ہدف  41.3 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارت کے روہت شرما 48، شب من گل 53 اور شریاس آئر 19 رنزبنائے بنا کر پویلین لوٹے جبکہ ویرات کوہلی نے 97 گیندیں کھیل کر 103 رنز بنائے اور وہ ناقابل شکست رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos