چنئی: افغانستان نے پہلی بار ورلڈ کپ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 282 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان نے 283 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ افغانستان ون ڈے انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کو ہرانے میں کامیاب ہوسکا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
میچ جیتنے کے بعد افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دسویں پوزیشن سے چھٹے نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے۔ رواں ٹارنامنٹ میں پاکستان اور افغانستان دونوں پانچ پانچ میچز میں سے تین، تین ہارے ہیں اور دو، دو میچز میں کامیاب ہوئے ہیں۔









