اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
تنازعہ پر اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے افتتاحی کلمات میں صدر نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری اور اس کے نتائج انتہائی تشویشناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق قانونی طور پر اسے بلاامتیاز اور غیر متناسب انتقامی کارروائیوں کا لائسنس نہیں دیتا اور نہ ہی دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تشدد بند ہونا چاہیے اور مزید خونریزی کو روکنا چاہیے۔انہوں نے انسانی امداد اور ریلیف کوریڈورز کو فوری، غیر مشروط طور پر کھولنے پر بھی زور دیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
دریں اثناء اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے رکن ممالک سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری بند کرنے اور محصور علاقے میں مقیم 2.3 ملین فلسطینیوں تک امداد کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنی تقریر میں انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ قتل کو روکنے کے لیے ووٹ دیں۔









