اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو آئندہ عام انتخابات کے لیے 27 ستمبر کو شائع ہونے والی حلقہ بندیوں کی ابتدائی حد بندی پر ریکارڈ 1,324 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ہفتے کر روز ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں بتایا گیا کہ” الیکشن کمیشن کو تمام صوبوں اور اسلام آباد کے لیے جو اعتراضات جمع کرائے گئے ، اس کے مطابق پنجاب میں 672، سندھ 228، خیبرپختوانخوا 293، بلوچستان 124اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے۔مجموعی طور پر 1324 اعتراضات جمع ہوئے۔ جس پر الیکشن کمیشن یکم نومبر 2023 سے سماعت شروع کر دے گا۔ سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ یکم اور 2 نومبر کی سماعت کے لیے اعتراض کنندگان کو نوٹس بھی بھیج دیے گئے ہیں۔ تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد30نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کر دی جائےگی”۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
الیکشن کمیشن نے 27 ستمبر کو 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کی روشنی میں ملک بھر میں انتخابی اضلاع کو دوبارہ ترتیب دینے کے بعد ابتدائی حد بندی کی فہرست شائع کرنے کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز سے اعتراضات طلب کیے تھے۔
الیکشن کمیشن نے اعتراضات وصولی کی آخری تاریخ 27 اکتوبرمقرر کی تھی۔ تاہم، اسے بڑھا کر 28 اکتوبر رات بجے تک کر دیا تھا۔









