سوات: پولیس کے مطابق ایک سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
کبل پولیس حکام نے بتایا کہ کبل کے علاقے پنورائی سے مینگورہ جانے والی وین چار کے علاقے میں بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سودیس نامی کمسن لڑکی اور زین اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
زخمیوں کو کبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں سے 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر کبل کے علاقے نارج پورہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ شاہ حسین گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔









