پشاور: سرحدی حکام کے مطابق، اتوار کے روز 6,500 سے زائد افغان شہری طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان سے چلے گئے، جس سے وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 170,000 سے تجاوز کر گئی۔
رضاکارانہ انخلاء کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب حکومت نے تمام غیر رجسٹرڈ غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق، 17 ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر 174,358 افغان شہری افغانستان روانہ ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل اب بھی جاری ہے، لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تعداد کم ہو رہی ہے۔
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے فوراً بعد غیر قانونی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد سرحد عبور کر گئی۔ اتوار کے روز تقریباً 6,584 رضاکارانہ طور پرافغانستان واپس چلے گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو خواتین اور بچوں سمیت 6,584 افغان باشندے پاکستان سے چلے گئے۔
ہفتہ کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی مختلف جیلوں سے 209 جلاوطن افراد سمیت 46,936 مرد، 35,507 خواتین اور 85,331 بچوں کا واپس بھیجا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
سرکاری دستاویزات کے مطابق رضاکارانہ وطن واپسی کے علاوہ چھوٹے جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید افغان شہریوں کو بھی ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
یکم نومبر سے کے پی کے، پنجاب اور اسلام آباد سے 500 سے زائد قیدیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے 194 قیدیوں کو وطن واپسی کے لیے طورخم بارڈر کراسنگ پر پہنچایا گیا۔
نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق ہفتے کے روز 700 کے قریب افغان شہری بھی چمن بارڈر کے ذریعے واپس آئے۔
اتوار کو کوئٹہ کے کمشنر حمزہ شفقات کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اب تک 54 ہزار سے زائد افغان اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔









