ماہرینِ غذائیت نے ذیا بیطس کے مریضوں کو دیگر پھلوں پر بلیو بیری کو فوقیت دینے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک ماہرِ غذائیت کے مطابق یہ پھل دیگر پھلوں کی نسبت خون میں شوگر کے خطرناک اضافہ کرنے کا سب سے کم خطرہ رکھتا ہے۔
اس بیماری میں انسانی جسم مناسب مقدار میں انسولین(غذا کو توانائی میں بدلنے والا ہارمون) نہیں بنا پاتا۔ جس کے نتیجے میں خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھتی ہے اور پھر اس کے سبب بلڈ شوگر کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جو صحت کی متعدد پیچیدگیوں کی وجہ بنتی ہے۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ چارلس ریجنل میڈیکل سینٹر سے تعلق رکھنے والی لورین نے اپنے ذیا بیطس کے مریضوں کو بلیو بیری کی تجویز دینے کی وجوہات بتائیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
لورین کے مطابق فائبر سے بھرپور بلیو بیری خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روک سکتی ہیں۔ فائبر پھلوں میں موجود شوگر کے خون میں اخراج کے عمل کو سست کرتا ہے۔
ایک کپ بلیو بیری میں تقریباً 3.6 گرام فائبر ہوتا ہے جبکہ کیلوں کی اتنی مقدار 3.1 فائبر رکھتی ہے۔سیب میں فائبر کی مقدار معمولی سی زیادہ ہوتی ہے لیکن بلیو بیری میں شوگر کی مقدارسیب کی نسبت 4 گرام کم ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حراروں کی کم مقدار ہونے کی وجہ سے بلیو بیری کا زیادہ مقدار میں کھایا جانا دیگر پھلوں کے برعکس وزن میں اضافے کا امکان انتہائی کم رکھتا ہے۔
بلیو بیری صحت کے لیے مفید متعدد اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان اجزاء میں فائبراوروٹامن سی شامل ہوتے ہیں ۔