پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

[post-views]
[post-views]

پاکستان اور سعودی عرب نے میڈیا، ڈرامہ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ مفاہمت نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا اور کمیونی کیشن کے شعبے میں معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے 12 نومبر کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی سربراہی اجلاس بلانے کا خیرمقدم کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان او آئی سی کی مزید مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر نے وزیر اطلاعات کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos