موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کی کوشش گلوبل وارمنگ بڑھا رہی ہے، تحقیق

[post-views]
[post-views]

موسمیاتی سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے کی جانے والی گزشتہ کوشش کے سبب گلوبل وارمنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

مشہور موسمیاتی سائنس دان جیم ہین سن کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں سے ہونے والے اخراج کو کم کرنے کےلیے کیے جانے والے اقدام کے درجہ حرارت پر الٹے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جب کمرشل جہاز سمندر میں چلتے ہیں تو وہ دھواں خارج کرتے ہیں جس میں سلفر شامل ہوتا ہے۔ یہ عنصر انسانی صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ جانا جاتا ہے۔

ایک بین الاقوامی قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت جہاز کے ایندھن میں سلفر کی مقدار کو بڑی حد تک کم کیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اس کا ایک طریقہ جہازوں سے خارج ہونے والی گیس کو صاف کرنے کا نظام نصب کرنا تھا جو ہوا میں جانے والی آلودگی کو صاف کر کے فضلے کو سمندر برد کر دیتا ہے۔

لیکن فضلے کو سمندر برد کرنا سمندر میں زیادہ درجہ حرارت جذب ہونے کا سبب بنا ہے، جو توانائی کے توازن کو خراب کرتا ہے اور اس کی وجہ سے تپش خارج ہونے سے زیادہ ذخیرہ ہو رہی ہے۔

دو ہزار بیس میں لاگو کیے جانے والے عالمی قانون کے تحت ایندھن میں سلفر کی مقدار 3.5 فی صد سے کم کرتے ہوئے 0.5 فی صد تک کر دی گئی تھی جس کے متعلق ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ چیز ڈرامائی انداز میں گلوبل وارمنگ میں شراکت ڈال رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos