افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

پشاور میں یو این ایچ سی آر کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

محمد اعظم خان نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی رجسٹریشن کے لیے صوبے کے مختلف حصوں میں خصوصی ٹرانزٹ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اس موقع پر یو این ایچ سی آر کی نمائندہ فلپا کینڈلر نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے افغان مہاجرین کی طویل عرصے تک مہمان نوازی پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos