Premium Content

خفیہ اطلاع پر آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک سرگرم دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی شناخت قدرت شاہ عرف ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایک اور واقعے میں دہشت گردوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

جس کے نتیجے میں کمپنی کے دو ملازمین محمد فیصل اور آصف کامران شہید ہو گئے۔

پراجیکٹ کی سکیورٹی پر مامور سپاہی سید محمد شاہین شاہ نے بھی بہادری سے لڑتے ہوئے حملے کے دوران شہادت کو گلے لگا لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos