نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نگراں وزیراعلیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیراعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، جس میں ووٹرز کے تحفظ کو ترجیح دی جائے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا وفد صوبے میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی خیبرپختونخوا کا دورہ کرے گا۔