نگراں وزیر خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے اور اصلاحات کے کامیاب نفاذ کے بعد پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے کاروباری ماحول میں بہتری کے علاوہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انہوں نے کہا کہ حکومت قرضوں میں کمی اور ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں گورننس اصلاحات کے ذریعے مجموعی معیشت کے استحکام اور متوازن نمو کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔