ملک بھر میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی

[post-views]
[post-views]

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔ خیبرپختونخوا میں مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 74 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بچوں کو قطرے پلانے کے لیے اکتیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اسی طرح بلوچستان میں بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے کے لیے گیارہ ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں قطرے پلانے کی مہم جمعہ سے جاری ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اسی طرح صوبہ سندھ میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جا کر صوبے کے 30 اضلاع میں 5 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

دریں اثناء سندھ کے چیف سیکریٹری نے محکمہ صحت کو تمام ریلوے اسٹیشنوں اور بس ٹرمینلز پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پولیو ٹیمیں بس سٹاپوں، ریلوے اسٹیشنوں، افغان مہاجرین کے کیمپوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی تاکہ ہر بچے کو قطرے پلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos