نگراں وزیراعظم انوار الحق آج ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنما معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت، دفاع اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
پاکستان اور متحدہ عرب امارات آج مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے جن میں توانائی، پورٹ آپریشن پروجیکٹ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں تعاون شامل ہے۔