رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

[post-views]
[post-views]

آرمی چیف سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول دفاع، سکیورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹرٹیجک اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos