ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں نے درابن پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے کے ساتھ بارود سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی۔کچھ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق بم دھماکے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
دھماکے کے بعد ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔رپورٹس کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔









