اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے ہفتہ کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم اور ہائی کورٹس کے ججز نے شرکت کی۔
ایک روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی تھی۔ وزارت قانون و انصاف نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز سپریم کورٹ کی سردیوں کی تعطیلات کے دوران بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے۔ جسٹس سردار طارق مسعود اُن کی غیر موجودگی میں چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے۔