پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

کرائسٹ چرچ – پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ کے ہیگ لے اوول میں تیسرے ون ڈے کے سپر اوور میں میزبان ٹیم کو تین رنز سے شکست دی۔

جیت کے بعد پاکستان آئی سی سی وویمن چیمپئن شپ میں 18 میچوں میں 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

جیت کے لیے 252 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 251-9 پر سکور برابر کر دیا۔ بسمہ معروف، جسے پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا، نے اپنی 20 ویں ون ڈے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 86 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ بسمہ معروف کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 101 رنز کی شراکت قائم کی ۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

نتالیہ پرویز (26) اور وکٹ کیپر بلے باز نجیہ علوی23کی ناقابل شکست اننگز نے ٹیم کو 251 تک پہنچانے میں مدد کی۔ سپر اوور میں پاکستان نے 11 رنز بنائے۔جواب میں سوفی ڈیوائن کے چھکے کے باوجود سعدیہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کر کے پاکستان ویمن ٹیم کو تین رنز سے جیت دلادی۔

نیوزی لینڈ وویمن ٹیم  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نے مقررہ 50 اوورز میں 251-8 رنز بنائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos