لاہور : پولیس نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار وں کاسراغ لگایا جا رہا ہے جنہوں نے بدھ کو ریٹائرڈ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی لاہور کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم حملہ آوروں نے ریٹائرڈ چیف جسٹس لاہور کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا اور مرکزی شاہراہ کی طرف فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مزید برآں، پولیس نے بتایا کہ وہ موٹرسائیکل کے رجسٹریشن نمبر کے ذریعے حملہ آوروں کا سراغ لگا رہے ہیں۔
Watch details of the survey in the YouTube link and subscribe the channel for detailed political analysis









