آئندہ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوگی جو رواں ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں اگلے ماہ کی 3 تاریخ تک دائر کی جا سکتی ہیں جن کا فیصلہ 10 جنوری تک کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری کرے گا، امیدوار 12 جنوری تک کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔
انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے اور عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔
ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی نگرانی کے خواہشمند غیر ملکی مبصرین کو مزید وقت دے دیا ہے۔
اب وہ 31 دسمبر سے 20 جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.









