WhatsApp Image 2024-06-10 at 10.33.04 PM

رضوان ایم سی جی میں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل

[post-views]
[post-views]

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف کل سے ایم سی جی میں شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں حسن علی کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور زخمی پیسر خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بارہ رکنی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائنل 11 کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 سائیکل کا حصہ ہے اور میزبان آسٹریلیا کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Compaign (1)
Latest Videos