Premium Content

رات میں دیر تک جاگنا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے

Print Friendly, PDF & Email

ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو رات کو دیر تک جاگتے ہیں اُن میں شریانوں کے بند ہونے کے خطرات صبح جلدی اٹھنے والوں کے مقابلے میں دگنے ہوتے ہیں۔

روغن جمع ہونے کی وجہ سےخون کی شریانیں بند ہوتی ہیں اور اس کیفیت کا سامنا عموماً بلند فشار خون اور کولیسٹرول کے مسائل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے دل کےدورے یا فالج کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

سوئیڈن کی یونیورسٹی آف گوتھن برگ میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے 50 سے 64 برس کے درمیان 771 افراد کا جائزہ لیا۔ مطالعے میں انہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ کیفیت رات کو دیر سے سونے والوں میں کیا اثرات رکھتی ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو  رات کو دیر تک جاگتے تھے ان کے خون کی شریانوں کے بند ہونے کےخطرات صبح جلدی اٹھنے والوں کی نسبت 90 فی صد زیادہ تھے۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ بالخصوص دن کے اوقات میں فعال ہونے کے بجائے رات کو دیر تک جاگنا ممکنہ طور پر قدرت کے خلاف ہمارے جسم کا چلنا ہے۔

مطالعے میں وقت کی اس عدم مطابقت کا تعلق بلند فشار خون اور سوزش سے دیکھا گیا جو شریانوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ان کو بند کر سکتا ہے۔شریانوں میں جمع ہونے والا روغن ان کو سخت کرتے ہوئے ان کے پھٹنے کا سبب بن سکتی ہے جس کے نتیجے میں خون کے لوتھڑے دل کے دورے یا فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔

تاہم، رات کو دیر تک جاگنے والے عموماً غیر صحت مند طرزِ زندگی رکھتے ہیں جیسے کہ نامناسب کھانا، جو شریانوں کی بندش کے خطرات میں اضافے کا باعث ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos