نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل بہت روشن نظر آرہا ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے آغاز سے پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سی پیک کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، خصوصی اقتصادی زونز، زراعت، زراعت پر مبنی صنعتوں اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔
انہوں نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اسے اچھی طرح سمجھتی ہے اور وسط ایشیائی ممالک پہلے ہی اس اقدام کو نافذ کر رہے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
مرتضیٰ سولنگی نے نشاندہی کی کہ چینی صدر شی جن پنگ کا ترقی کا وژن عالمی ترقی پر مبنی ہے۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے درمیان کامیاب تعاون پر زور دیا، جہاں پاکستانی پیشہ ور افراد نے اپنے چینی ہم منصبوں سے قیمتی بصیرتیں سیکھیں اور مثبت تجربات کے ساتھ پاکستان واپس آئے۔
وزیر اطلاعات نے مقامی لوگوں کی زندگیوں پر سی پیک منصوبوں کے مثبت اثرات کو اجاگر کرنے میں میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔