لاہور: سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اپنے آبائی حلقہ میانوالی سمیت ملک بھر سے عام انتخابات 2024کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کی صرف سزا معطل ہوئی ہے، نااہلی موجود ہے۔
جسٹس طارق ندیم نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اہل ہونے کے لیے سزا کالعدم ہوکر بری ہونا ضروری ہوتا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.