Premium Content

پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کردیا

Print Friendly, PDF & Email

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست جاری کر دی۔

باجوڑ پی کے-20کا پارٹی ٹکٹ اخوندزادہ  کو دیا گیا۔ مالاکنڈ پی کے-23 کا ٹکٹ سابق صوبائی صدر ہمایوں خان کو دیا گیا، اور صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کو بھی مالاکنڈ پی کے-24 کا ٹکٹ دیا گیا۔

شانگلہ پی کے-28 کا ٹکٹ افسر الملک کو ملا۔

پشاور پی کے-72، پی کے-74 کے پارٹی ٹکٹ بالترتیب رضا اللہ اور ملک تمش کو الاٹ کیے گئے۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی کو کوہاٹ پی کے-90 کا پارٹی ٹکٹ دیا گیا۔

پشاور پی کے-80 کا ٹکٹ عاصمہ عالمگیر کے بیٹے زرک خان کو جبکہ پی کے-82 کا ٹکٹ ضیاء اللہ آفریدی کو دیا گیا۔ روبینہ خالد کے بھائی ظاہر علی شاہ پی کے 83 پشاور سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی 115 نشستیں ہیں، جب کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کے لیے قومی اسمبلی کے لیے 45 نشستیں مختص ہیں۔

کے پی کے صوبائی اسمبلی کے لیے پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز کی تعداد کافی کم ہے۔ ممکن ہے پیپلز پارٹی ایک دو روز میں مزید امیدواروں کا اعلان کر دے۔

پی پی پی واحد مرکزی دھارے کی سیاسی جماعت ہے جس نے کے پی سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی نے کے پی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔

تمام سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos