الیکشن 2024: پی ٹی آئی نے پشاور سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے پشاور میں صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 72 کی اہم نشست سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کو سونپی گئی ہے جبکہ انصاف لائرز فورم کے علی زمان ایڈووکیٹ کو پی کے 73 سے الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ارباب جہانداد، ملک شہاب، سمیع الدین اور شیر علی آفریدی بالترتیب پی کے74، پی کے75، پی کے76 اور پی کے77 سے الیکشن لڑیں گے۔

سابق ضلعی ناظم ارباب عاصم پی کے -78 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، جبکہ سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کو پی کے-79، پشاور سے الیکشن لڑنے کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

حامد الحق اور نورین عارف بالترتیب پی کے-80 اور پی کے-81 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

سابق وزیر کامران بنگش اور مینا خان آفریدی بالترتیب پی کے-82 اور پی کے-83 سے الیکشن 2024 میں حصہ لیں گے اور فضل الٰہی پی کے-84 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو ارسال کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کا نام انتخابی نشانات کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos