اسلام آباد : سینیٹ میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے ایک اور قرارداد پیش کر دی گئی۔
سینیٹر ہدایت اللہ نے قرارداد پیش کی جس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے حملوں کو انتخابات میں تاخیر کے اہم عوامل قرار دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا اور وزیرستان میں انتخابی مہم کے دوران امیدواروں پر حملوں کو بھی قرارداد میں تاخیر کی وجوہات کے طور پر درج کیا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
قرارداد میں الیکشن کمیشن کو مخاطب کیا گیا کہ وہ انتخابات کے پرامن انعقاد کی ذمہ داری لے اور ساتھ ہی ساتھ ہر سیاسی جماعت کو کھیل کا میدان فراہم کرے۔
واضح رہے کہ سینیٹر دلاور خان نے 5 جنوری کو انتخابات میں تاخیر کی قرارداد جمع کرائی تھی۔