پاکستان اور ایران نے کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ سمجھوتہ آج وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ہوا۔
پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے پاکستان کی ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کی بنیاد پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام اس تعاون کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی اور باہمی تشویش کے دیگر پہلوؤں پر کام کی سطح پر تعاون اور قریبی رابطہ کاری کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔
دونوں ممالک کے سفیروں کی اپنے اپنے دارالحکومتوں میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔













