سینئر سیاست دان اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے ایک غیر متوقع فیصلے میں ملتان سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ مزید حیران کن خبر یہ ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے تھے، لیکن اب وہ اپنی پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی ان کی جماعت کی قیادت کرے گا، وہ اس کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کریں گے۔
یہ واضح کرتے ہوئے کہ وہ الیکشن کے بائیکاٹ کے بجائے ایک مختلف حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں، ہاشمی نے کہااب میں ووٹ نہیں مانگوں گا، بلکہ آواز بلند کروں گا۔جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہی ان کا نیا مقصد ہوگا۔
ماضی میں مسلم لیگ ن سے وابستگی رکھنے والے ہاشمی کا یہ فیصلہ ملتان کی سیاسی فضا میں کافی ہلچل مچا سکتا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ان کی پی ٹی آئی کی حمایت مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور نئی سیاسی اتحاد تشکیل کا راستہ بھی ہموار کرسکتی ہے۔
آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ جاوید ہاشمی کے اس غیرمنتظرہ قدم کا ملتان کے انتخابات پر کیا اثر پڑتا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.












