پاکستان میں حکام نے افغان حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد منگل کو طورخم بارڈر 10 دن کے بعد کھول دیا۔
طورخم بارڈر ڈرائیوروں پر پاسپورٹ ویزے کی شرط کے نفاذ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
دس دن کی بندش کے بعد طورخم بارڈر گیٹ کو 11ویں روز منگل کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔
معاہدے کے مطابق افغان ڈرائیوروں کو سفری دستاویزات مکمل کرنے کے لیے 31 مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے۔ یکم اپریل سے طورخم بارڈر سے پاکستان جانے والی گاڑیوں کو درست سفری دستاویزات کے بغیر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دریں اثنا، سرحدی گزرگاہ کھولنے کے بعد پہلا کارگو کنٹینر پاکستان میں داخل ہوا۔
طورخم بارڈر کی بندش کے باعث پھلوں اور سبزیوں سے لدی ہزاروں گاڑیاں گزرگاہ کے دونوں اطراف پھنسی رہیں اور یہ اشیائے خوردونوش باسی اور خراب ہونے لگیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.












