عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
عدالت کے صدر جان ڈونوگھو کی سربراہی میں سترہ ججوں کے بینچ نے نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں یہ احکامات دیے۔
عدالت نے اسرائیل کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ غزہ میں فوری طور پر درکار انسانی امداد اور بنیادی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔
اسرائیل کو ایک ماہ کے اندر عدالت میں رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ جنوبی افریقہ کی طرف سے پیش کیا گیا تھا اور اس کی حمایت برازیل اور پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک نے کی تھی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.