اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت میں ہوں تو وہ وزیر اعظم بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر پارٹی جوائن کرنے کی پابندی ہے اور اگر وہ مقررہ وقت میں پارٹی جوائن نہیں کرتے تو وہ آزاد ارکان ہی رہیں گے۔
خیال رہے کہ سکندر سلطان راجہ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن سے متعلق کسی قسم کے ابہام کی ضرورت نہیں ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.