نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج اسلام آباد میں اسکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ اسپورٹس اقدام کا آغاز کیا۔
اس اقدام کا مقصد بچوں میں علمی نشوونما اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینا ہے۔ ابتدائی طور پر ایک ہزارا سکول شطرنج کے بورڈز اور اسکریبل سے لیس ہوں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مائنڈ اسپورٹس کے اقدام کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ہر اسکول کو مائنڈ اسپورٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک عالمی برادری ہیں اور اسے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ کھیل اس طرح کے تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم سرگرمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں لوگوں کو نظم و ضبط کی طرف لے جاتی ہیں جس سے وہ اچھے سائنسدان، انجینئر، سیاست دان اور بیوروکریٹ بنتے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.