پاکستان کی مسلح افواج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت عام انتخابات کے انعقاد میں معاونت کریں گی اور کوئیک ری ایکشن فورس اور متعلقہ علاقوں میں تیسرے درجے کے فرائض سرانجام دیں گی۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے جب کہ سول آرمڈ فورسز جیسے رینجرز اور فرنٹیئر کور دوسرے درجے کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
کسی بھی سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیسرے درجے میں عام پولنگ والے علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔
سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے جوان ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں گے تاکہ پولنگ عملہ بشمول ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز اور پریذائیڈنگ آفیسرز اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں، جبکہ پرنٹنگ پریس کی سکیورٹی کی ذمہ داری صرف سول آرمڈ فورسز کی ہوگی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.