بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

آزاد امیدوار انتخابی نتائج میں کامیاب

[post-views]
[post-views]

لاہور: عام انتخابات 2024، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عارضی نتائج تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ، آزاد امیدواروں نے  جن میں سے اکثر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت حاصل ہے نے قومی اسمبلی کی کل 265 میں سے 100 نشستیں حاصل کر کے حیران کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) 73 قومی حلقوں میں کامیابی حاصل کر کے دوسرے نمبر پر، پیپلز پارٹی 57 کے ساتھ تیسرے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) 17 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل-ق) اور جمعیت علمائے اسلام-فضل (جے یو آئی-ایف) نے تین تین نشستیں حاصل کی ہیں، جب کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ضیاء (ایم ایل-زیڈ) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos