پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے ایمپائرز کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے چار ممبران رچرڈ ایلنگ ورتھ، کرس گی فانی، احسن رضا اور مائیکل گف کے ساتھ عبدالمقیت، علیم ڈار، طارق رشید، شوزب رضا، راشد ریاض، فیصل آفریدی، روچیرا پالیاگورو، الیکس ہارون، الیگزینڈر، ناصر حسین، عمران جاوید اور محمد آصف شامل ہیں۔
غیر ملکی امپائروں میں سے، ایلنگ ورتھ اس سے قبل لیگ کے چھ ایڈیشنز میں کام کر چکے ہیں۔
لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور مائیکل گف میدان میں امپائرنگ کریں گے۔
ٹورنامنٹ چار مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور کراچی شامل ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













